Friday, 03 January 2025, 06:20:23 am
 
سپیکر پنجاب اسمبلی اور گورنر پنجاب کا ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
October 31, 2024

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنمائوں نے ملک میں آئینی استحکام خصوصاً پنجاب کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، گورنر پنجاب نے کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام اُن کی اولین ترجیح ہے۔ اُنہوں نے ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے اتحادی حکومت کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ذریعے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اقتصادی اشاریوں میں بہتری روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔