Thursday, 26 December 2024, 09:08:03 pm
 
بھارت نے مقبوضہ وادی کو مقتل گاہ میں تبدیل کردیا ہے،مشعال ملک
March 31, 2024

کشمیری رہنما مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو عملی طور پر ایک جہنم اور مقتل گاہ میں تبدیل کر دیا ہے۔

غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ اختلافی آوازوں کودبانے کے لیے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں دس لاکھ کے قریب سفاک بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ اور خطے میں مسلسل عدم استحکام کا باعث ہے۔