Friday, 27 December 2024, 05:08:49 am
 
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لے، کل جماعتی حریت کانفرنس
December 22, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کی قربانیوں اور استقامت نے تنازعہ کشمیر کو ایٹمی فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے ایک بیان میں بھارت کی بی جے پی حکومت کی فوجی اور ظالمانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے سبب پورے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔

انہوں نے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری اور انہیں بھارتی جیلوں میں منتقل کرنے کی بھی مذمت کی۔

اے پی ایچ سی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلے میں مداخلت کرتے ہوئے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور یہ تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔