Thursday, 02 January 2025, 04:52:01 pm
 
صدر، وزیراعظم کا سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے انتقال پر افسوس کا اظہار
December 30, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آج (پیر) سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں جمی کارٹر کے اہل خانہ اور امریکی عوام سے تعزیت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جمی کارٹر کو ان کی انکساری، تدبر، عالمی امن کیلئے کوششوں اور انسان دوست شخصیت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صدرآصف علی زرداری نے امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں جمی کارٹر کے اہل خانہ اور امریکہ کی عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے عالمی امن اور انسانی حقوق کے لئے جمی کارٹر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کا دور حکومت ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔