Sunday, 05 January 2025, 02:33:39 am
 
پاکستان کو دفاعی ضروریات کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کا حق ہے،خواجہ آصف
January 02, 2025

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مفاد کیلئے کام کریں۔

ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نومئی کے فسادات میں ملوث پائی گئی ہے اور مستقبل میں اس طرز عمل کو روکنا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے وسیع تر قومی مفاد میں پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کیا۔

پاکستان کے اندرونی معاملات میں غیرملکی مداخلت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا پورا حق ہے۔