فائل فوٹو
وزیر اعظم شہباز شریف نے مہنگائی میں 81 ماہ کی کم ترین سطح پر کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
آج اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں 4.1 فیصد تک کمی ایک نیک شگون ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام کا حصول صرف آغاز ہے۔
انہوں نے ذکر کیا کہ حکومت نے اُڑان پاکستان کا آغاز کیا ہے، جو کہ ایک مقامی پانچ سالہ نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان ہے، جو پاکستان کو دنیا کے صف اول کے ممالک میں شامل کر دے گا۔