وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے لاہور پریس کلب کے نئے منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا جمہوری اقدار کے فروغ اور قانون کی حکمرانی میں لاہور کی صحافی برادری کا اہم کردار ہے۔
وزیر اطلاعات نے امید ظاہر کی کہ لاہور پریس کلب کے نئے منتخب عہدیداران صحافیوں کی بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔