پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے سیلاب سے متعلق ایک جامع حقائق نامہ جاری کیا ہے ۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں صوبے کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں دریاں، نہروں اور پہاڑی ندی نالوں میں پانی کی سطح اس وقت معمول پر ہے لیکن خبردار کیا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں سیلابی ریلوں کا امکان ہے۔