Friday, 09 May 2025, 04:40:16 pm
 
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود
May 08, 2025

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

تاہم خیبرپختونخوا، وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ، پوٹھوہارریجن کشمیراور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض شہروں کا درجہ حرارت :

اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈلاہور اٹھائیسکراچی انتیسپشاور پچیسکوئٹہ بیسگلگت اٹھارہمری بارہاور مظفرآباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیرمیںمحکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر، جموں،پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلودرہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ LEHمیں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور اننت ناگ میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تئیس،  LEHصفر، پلوامہ بارہ، شوپیاں گیارہ اور بارہ مولہ سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔