Tuesday, 13 May 2025, 02:23:44 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان
May 05, 2025

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

تاہم خیبرپختونخوا، وسطی و جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی اور جنوب مشرقی سندھ اور کشمیر میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض شہروں کا درجہ حرارت :اسلام آباد 18ڈگری سینٹی گریڈلاہور 22کراچی 29پشاور 21کوئٹہ 19گلگت اور مری 15اور مظفرآباد 17ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیرمیںمحکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر،جموں' پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پرابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ LEHمیں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر،پلوامہ اور بارہ مولہ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموںتئیس، LEH پانچ اور اننت ناگ اور شوپیاں میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔