محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا' خطہ پوٹھوہار' شمال مشرقی پنجاب' اسلام آباد' جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک
کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
جنوبی پنجاب' بالائی سندھ اور بلوچستان میں شام اور رات کے اوقات میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض شہروں کا درجہ حرارت :
اسلام آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور انتیس کراچی اٹھائیسپشاور پچیسگلگت تیرہمری سولہکوئٹہ اورمظفرآباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیرمیںمحکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر، LEH' پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی
طور پر ابرآلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اورشوپیاں میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموںچھبیس، Leh دو، پلوامہ گیارہ اور بارہ مولہ میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔