وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔
چیف آف نیول سٹاف نے وزیراعظم کو پاک بحریہ کی 9ویں امن مشقوں اور پہلے امن ڈائیلاگ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ تیاری کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔