وزیرِاعظم نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدراتی انتخاب جیتنے پر نومنتخب صدر میاں رﺅف عطاء اور گروپ کے سربراہ احسن بھون سمیت تمام قائدین کو مبارکباد دی ہے۔
محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کے تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے رﺅف عطاء کی صورت میں ایک بہترین قیادت کا انتخاب کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب صدر میاں رؤف عطا سمیت تمام عہدیداران بار اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے کہا توقع ہے کہ وکلاء برادری 26 ویں آئینی ترمیم پر عمل درآمد، آئین اور پارلیمان کی بالادستی کے لئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں پرُامید ہوں، نومنتخب عہدیداران وکلاء برادری کے مسائل کے حل سمیت اہم قانونی و عدالتی معاملات میں مثبت اور موثر کردار ادا کریں گے۔