Monday, 09 December 2024, 10:22:52 pm
 
مریم اورنگزیب نے لاہورکے شہریوں کوبڑھتی سموگ سے متعلق خبردارکردیا
October 29, 2024

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر شہریوں کے لئے انتباہ جاری کیا ہے اور اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ باہر جاتے وقت ماسک استعمال کریں۔

انہوں نے بچوں، بوڑھوں اور دل اور سانس کے مسائل کا شکار افراد پر زور دیا کہ وہ گھرو ں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا تیز ہواؤں کے باعث بھارتی شہروں دہلی، امرتسر اور چندی گڑھ سے آنے والی آلودگی کی وجہ سے لاہور میں سموگ بڑھ رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے تنبیہ کی ہے کہ فصلیں جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور دھواں دینے والی گاڑیاں بند کردی جائیں گی۔

شہری ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی گرین ایپ کے ذریعے اور 1373پر کال کرکے اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔