Tuesday, 14 January 2025, 06:47:56 pm
 
وزیر اعلیٰ پنجاب کالاہور میں دھی رانی پروگرام کا آغاز
January 11, 2025

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج(ہفتہ کو) لاہور میں دھی رانی پروگرام کا آغاز کیا۔

اس پروگرام کا مقصد نادار والدین کو اپنی بیٹیوں کی شادیوں کی ذمہ داری پوری کرنے کے قابل بنانا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اجتماعی شادیوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پنجاب حکومت نے دھی رانی پروگرام کے لئے ایک ارب روپے مختص کیے ہیں اور پہلے مرحلے میں تین ہزار شادیوں کی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دھی رانی کارڈ کا بھی افتتاح کیا جس کے ذریعے نئے شادی شدہ ہر جوڑے کو ایک لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔