Tuesday, 14 January 2025, 06:50:49 pm
 
ترکیہ،پاکستان تعلقات ہر گزرتے دن کیساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں،وزیراعلیٰ
January 10, 2025

پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ  تعلقات ہیں ۔

انہوں نے یہ بات  جمعہ کے روز ملتان میں پاک ۔ترک  معارف سکول   اورکالج سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہرگزرتے دن کے ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں۔

وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان تعلیم کے میدان میں دوست ملک ترکیہ کے تجربات سے استفادہ کرے گا ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تعلیم کے شعبے میں ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کا خواہاں ہے۔

 پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا بھی دورہ کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے جدید سہولتوں سے آراستہ مریم نواز شریف گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔