حالیہ پاکستان،بھارت کشیدگی پرعوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ ہندوستان کی اپنی منصوبہ بندی تھی۔
شہریوں نے کہا کہ مودی تیسری بار برسر اقتدار ہے لیکن عوام نا خوش ہیں، اتنی زیادہ فوج کی موجودگی میں ایسا واقعہ نا ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں کی تعدادمیں فوج کی موجودگی کے باوجود پہلگام واقعہ بھارت کی نااہلی ہے۔
شہریوں نے کہا کہ پاک فوج اینٹ کا جواب پتھر سے دینا بخوبی جانتی ہے ۔ اگر بھارت کی خفیہ ایجنسی اتنی قابل ہوتی تو یہ واقعہ نہ ہوتا۔