بھارتی ڈپٹی چیف آف سٹاف سٹریٹجی لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما نے حال ہی میں نادرن کمانڈ کی قیادت سنبھالی۔
ذرائع کے مطابق کمانڈ سنبھالنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما نے28 اپریل 2025کو سومنات ہال سرینگر میں آفیسرز اور جوانوں سے ملاقات کی، اس دوران مقبوضہ کشمیر میں تعینات آفیسروں اور جوانوں میں شدید پریشانی پائی گئی۔
ذرائع کے مطابق پہلگام واقعہ کے تناظر میں ہونے والی اس ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما بھارتی فوج کے آفیسروں اور جوانوں کو مطمئن نہ کر سکے۔
ذرائع کے مطابق آفیسر ز اور جوانوں نے موجودہ سکیورٹی صورتحال پر سخت سوالات کئے۔سخت سکیورٹی کے باوجود پہلگام حملہ کیسے ہو گیا؟بھارتی آفیسر ہمیں آگے بھیجیں گے تو کینٹ کی سکیورٹی کا ذمہ دار کون ہوگا؟۔
بھارتی آرمی آفیسرنے بتایاکہ پہلگام واقعہ کے بعد جموں کشمیر کے مسلمانوں میں بھارتی فوج اور حکومت کے خلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے۔سکیورٹی کے حالات مزید خراب ہوگئے، بھارتی فوج کے اندر مایوسی اورڈپریشن کی شدید لہر دوڑ گئی ۔