Friday, 09 May 2025, 08:29:46 pm
 
مقبوضہ وادی میں گھرمسمارکرنے پرکشمیری عوام کا شدید ردعمل
April 29, 2025

بھارت کی ریاستی دہشتگردی نے کشمیری عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔کشمیریوں کے جبری انخلاء اور گھروں کی مسماری پر پورے کشمیر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

مقبوضہ وادی میں گھروں کی مسماری اور دیہات خالی کرانے کے احکامات پر کشمیری عوام نے شدید رد عمل کا اظہارکیا ہے۔

ہندوتوا کی پیروکار بھارتی فوج کا مقصد عوام میں خوف وہراس پیدا کرنا ہے۔

کشمیر میڈیا کے مطابق کشمیری عوام مودی کی ظالمانہ پالیسیوں کو مسترد کر چکے ہیں، مودی سرکار گھروں کو مسمار کر کے تحریک آزادی کو کچلنے کی سازش میں مصروف ہے ۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے اب تک 15 سے زائد کشمیریوں کے گھرمسمارکردیئے گئے، کشمیریوں کو دہشتگرد قرار دے کر اپناعلاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے، کشمیری ہمیشہ سے بھارتی دہشتگردی اور فوجی جبر کا شکار رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں جبری انخلا اور نہتے کشمیریوں کے گھروں کی مسماری سے بھارت کا قابض چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔