پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کاشکار ہے۔
ذرائع کے مطابق 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی دو یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔
یہ واقعہ جاپالہ بریج ، بار ہ مولہ سیکٹر میں دوران پٹرولنگ پیش آیا، ذرائع کے مطابق 185 بی ایس ایف جو کہ بارہ مولہ میں تعینات ہے نے 12 برگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ بھارتی فوج میں پائی جانے والی بوکھلاہٹ کی جانب واضح اشارہ ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں۔
دفاعی ماہرین کے مطابق اس واقعہ پر 13 سکھ لائٹ انفنٹری کے سکھ جوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق پاک فوج اپنی سرحدوں کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے، بھارت کی جانب سے کسی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے ۔