Friday, 09 May 2025, 08:51:37 pm
 
عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز
April 29, 2025

عازمین حج کوحجاز مقدس پہنچانے کے لئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پروازpk-713 کی آج (منگل) صبح مدینہ منورہ روانگی کے ساتھ حج فلائٹ آپریشن شروع ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیرمذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی سردارمحمد یوسف نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کی گئی ہیں۔

سردارمحمد یوسف نے اس بات پرزوردیا کہ ہرحاجی کوموبائل فون ایپلی کیشن والی سم فراہم کی جارہی ہے جو ان کی منیٰ میں راستہ بھول جانے کی صورت میں رہنمائی کرے گی۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ اس سال اسلام آباد اورکراچی سے پچاس ہزارسے زائدحجاج روڈ ٹومکہ پراجیکٹ کے تحت حج اداکریں گے۔