مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صد ر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ملک میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے لئے پوری طرح تیارہے۔آج قصورمیں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات مناسب وقت پر ہوں گے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے رہنمائوں اور کارکنوںنے پی ٹی آئی دورمیں مشکل وقت کا سامنا کیا انہوں نے کہا ہماری جماعت کے کارکنان کسی بھی انتقامی کارروائی سے خوفزدہ نہیں ہیں۔