Sunday, 22 December 2024, 06:12:26 am
 
وزیراعظم کی سگریٹ کی صنعت میں ٹیکس چوری،سمگلنگ روکنے کی ہدایت
December 28, 2022

وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ سگریٹ کی صنعت میں ٹیکس چوری اور سمگلنگ روکنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس کا مقصد ملک سے تمباکو کی سمگلنگ ٹیکس چوری اور تمباکو کی غیرقانونی نقل و حمل روکنے کے حوالے سے غور و خوض کرنا تھا۔وزیراعظم نے ایف بی آر کے ذریعے رواں مالی سال کے دوران ٹیکس اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس کے نفاذ کے ذریعے ٹیکس جمع کرانے کا نظام بہتر کیا جانا چاہئے۔