Sunday, 06 April 2025, 04:32:39 pm
 
امیر جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم سے اظہارِ تشکُر
April 05, 2025

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حالیہ اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور حکومت کی اولین ترجیح کے طور پر عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بلا اشتعال بمباری اور ان مظالم پر عالمی طاقتوں کی خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ہر عالمی فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ظلم و ستم کا شکار نہتے فلسطینیوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح ہے۔