وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹیلی میڈیسن کو فروغ دے گی۔
انہوں نے کراچی میں سنٹرل ڈرگز لیبارٹری کے دورے کے موقع پر کہا کہ ادویات کی مارکیٹ کو آزاد کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں اور جعلی ادویات کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
صدر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا وہ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
حیدر آباد، کراچی موٹروے پر ہسپتال یا ٹراما سینٹر کے قیام کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا وزیراعظم جلد اس کا اعلان کریں گے۔