وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد بے پناہ مسائل کے باوجود وزیراعظم اور اتحادی حکومت عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے ریلیف ناممکن تھا تاہم وزیراعظم نے اسے ممکن کردکھایا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں نوازشریف کی رہنمائی، بری فوج کے سربراہ کی حمایت اور ایک دوست ملک نے بھی اہم کردارادا کیا۔