Tuesday, 29 September 2026, 03:37:50 am
 
صدر مملکت کا مہاتیر محمد کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
September 28, 2026

صدر آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی اہلیہ ڈاکٹر سیتی حسمہ محمد علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں صدر نے اس افسوسناک سانحے پر ڈاکٹر مہاتیر محمد، ان کے خاندان اور ملائیشیا کی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ طب، صحت عامہ اور سماجی بہبود کے شعبوں میں ڈاکٹر سیتی حسمہ کی طویل اور نمایاں خدمات کو احترام سے یاد رکھا جائے گا۔

صدر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت اور ڈاکٹر مہاتیر محمد اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر و حوصلہ عطا کرنے کی دعا کی۔