Tuesday, 29 September 2026, 03:38:36 am
 
ایس سی او کوآرڈینیٹرز کونسل کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
September 28, 2026

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کی27-2026 کے لیے پاکستان کی زیر صدارت پہلی کوآرڈینیٹرز کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سرگرمیوں اور تعاون سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہونے والی تقریبات کا پروگرام بھی شامل ہے۔