Tuesday, 29 September 2026, 03:37:20 am
 
پاکستان، ازبکستان کا معاشی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
September 28, 2026

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان معاشی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور موجودہ معاہدوں کو واضح مدت اور مالی معاونت کے انتظامات کے ساتھ ٹھوس منصوبوں میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ اتفاق رائے آج منگولیا کے شہر اولان باتر میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور ازبکستان کی وزارت سرمایہ کاری، صنعت و تجارت کے نائب وزیر الزت کاسی موف کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں طے پایا۔

ملاقات میں علاقائی رابطوں، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی مالی معاونت کے حصول سمیت بالخصوص ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کو سیاسی مفاہمت کو قابلِ عمل منصوبوں اور ٹھوس معاشی نتائج میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبہ وسطی ایشیا کی منڈیوں کو پاکستان کی بندرگاہوں سے ملانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔