Saturday, 29 August 2026, 10:34:56 am
 
وزیر ریلوے کا سامان کی نقل و حمل مؤثر بنانے کیلئے پورٹ حکام اور پاکستان ریلویز کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور
August 28, 2026

فائل فوٹو

وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے سامان کی نقل و حمل مزید مؤثر بنانے کے لیے پورٹ حکام اور پاکستان ریلویز کے درمیان رابطے اور تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

وہ آج کراچی میں پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔

وزیر ریلوے نے ریلوے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بندرگاہ سے منسلک مال برداری کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور ریل کے ذریعے کوئلے کی بڑی مقدار کی نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔