نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے آج ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران انہوں نے تازہ ترین علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے R-4 فورم کے آئندہ اجلاس سمیت مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔