Saturday, 29 August 2026, 10:33:00 am
 
پاکستان اور برطانیہ نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، نائب وزیراعظم
August 28, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

آج لندن میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے دورہ برطانیہ کو کامیاب قرار دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ اپنے تزویراتی تعاون کو اگلی سطح تک لے جانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام کے ساتھ بات چیت میں سکیورٹی، انسداد دہشت گردی، معاشی تعاون اور علاقائی امور بھی زیر بحث آئے۔

علاقائی امور سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے میں کسی بھی یکطرفہ تبدیلی کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ جموں و کشمیر کا حل ضروری ہے۔