Wednesday, 15 January 2025, 02:12:49 pm
 
نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
August 28, 2024

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے صوبے میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے آج کوئٹہ میں بلوچستان بہبود تعلیم فنڈ کے وظائف کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اگلے سولہ سال تک طلبا کے تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تیس ہزار ہنر مند طلبا کو ملازمت کیلئے بیرون ملک بھیجا جائے گا تاکہ ان کے خاندانوں کی معاشی حالت میں بہتری لائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بے روزگار نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کے لئے انہیں اخوت پروگرام کے تحت قرضے دے گی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت صوبے میں اقلیتوںکی ترقی کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے۔