ایف سی بلوچستان نے خاران، بلوچستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا ہے۔
آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بم تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔
یہ فیکٹری دھماکا خیز مواد تیار کرتی رہی ہے جس کا مقصد دہشت گردی کی سرگرمیوں میں استعمال کرنا ہے۔
اس کے علاوہ موٹر سائیکل میں نصب تیس کلو گرام بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو خوارج زخمی ہوگئے۔
ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔