Tuesday, 16 June 2026, 12:23:00 am
 
قیصر احمد شیخ کا کاروباری ماحول مزید مضبوط بنانے پر زور
June 15, 2026

سرمایہ کاری بورڈکے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے سرمایہ کاری، جدت سازی اور برآمدات پر مبنی ترقی کے ذریعے پاکستان کے کاروباری ماحول کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

کراچی میں سترہویں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز 2026 کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تقریب پاکستان کی کاروباری برادری کی خدمات کو سراہنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

قیصر احمد شیخ نے کاروباری شخصیات کو معاشی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے ایک مسابقتی مرکز کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ضروری رکاوٹیں دور کرنے اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اصلاحات متعارف کرا رہی ہے۔