Saturday, 01 March 2025, 05:30:09 pm
 
شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی،6 خوارج ہلاک
February 28, 2025

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

کارروائی خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں کی گئی۔

سکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔