Saturday, 01 March 2025, 05:23:17 pm
 
صدر اور وزیراعظم کا خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
February 28, 2025

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی کاروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

دونوں رہنماوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔

صدر مملکت نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنانے میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے. مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے دفاعِ وطن کےغیر متزلزل عزم پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔