Saturday, 01 March 2025, 05:17:06 pm
 
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
March 01, 2025

حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے جوآج (ہفتہ) سے نافذالعمل ہیں۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پچاس پیسے کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت دوسوپچپن روپے تریسٹھ پیسے فی لیٹر ہوگی۔اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے اکتیس پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں2 روپے 47 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔