وزیراعظم شہباز شریف نے آج (ہفتہ) اسلام آباد میں 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز کیا ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں پیکج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے چالیس لاکھ مستحق خاندانوں کو پانچ، پانچ ہزار روپے انتہائی شفاف انداز میں منتقل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اِس امدادی پیکج سے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مستحق افراد مستفید ہوں گے۔