Saturday, 01 March 2025, 05:04:25 pm
 
سمندری گھاس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
March 01, 2025

سمندری گھاس کا عالمی دن آج (ہفتہ) منایا جا رہا ہے۔

یہ دن سمندری گھاس کی عالمی سطح پر کمی کے بارے میں شعوراجاگرکرنے کیلئے منایاجاتا ہے۔تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق دنیا بھر میں اس اہم سمندری مسکن کا ہر سال تقریباً سات فیصد ختم ہو رہا ہے۔سمندری گھاس غذائی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی کے بحران میں کمی، حیاتیاتی تنوع کو تقویت دینے، پانی کو صاف کرنے، ساحلی پٹیوں کی حفاظت اور مختلف بیماریوں پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔