Saturday, 28 December 2024, 08:28:48 pm
 
بینظیربھٹوجمہوریت کی علمبرداراورسیاسی مکالمے کی بھرپورحامی تھیں،وزیراعظم
December 27, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمہوریت کی علمبردار اور سیاسی عمل میں مکالمے اور مفاہمت کی بھرپور حامی تھیں۔

وزیراعظم نے ان کے 17 ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں انہیں جرات اور استقامت کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اور میاں نوازشریف کے درمیان ہونے والے میثاق جمہوریت ان کی سیاسی بصیرت اور سمجھ بوجھ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے خاندان خاص طور پر صدر آصف علی زرداری،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ان کے پیروکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جو ان کے ویژن اور ان کے نظریات پر عمل پیرا ہیں۔