Sunday, 29 December 2024, 10:41:30 am
 
پروونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی پانچ ارب نوے کروڑ روپے مالیت کے مختلف منصوبوں کی منظوری
December 28, 2024

پروونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے پشاور میں اپنے اجلاس میں پانچ ارب نوے کروڑ روپے مالیت کے مختلف منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔

یہ منصوبے خیبرپختونخوا میں بنیادی ڈھانچے تعلیم'صحت اور سماجی بہبود کی بہتری سے متعلق ہیں۔

اس کے علاوہ پروونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ضلع چترال میں ARANDU سے

KALKATAK لواری تک چھبیس کلومیٹر سڑک کی مرمت اور بحالی کیلئے دو ارب نوے کروڑ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دی۔