Monday, 27 July 2026, 07:40:58 am
 
فتنہ الخوارج کو منہ توڑ جواب دینے والے ہمارے بہادر جوان قوم کیلئے باعث افتخار ہیں،فیصل کریم کنڈی
July 26, 2026

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے آج ڈیرہ اسماعیل خان کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال کا دورہ کیا اور ٹانک کے منجھی خیل چیک پوائنٹ سانحے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کو منہ توڑ جواب دینے والے ہمارے بہادر جوان قوم کیلئے باعث افتخار ہیں۔

انہوں نے منجھی خیل چیک پوسٹ واقعے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

بعدمیں گورنر خیبرپختونخوا نے واقعے کے شہدا کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔