Monday, 27 July 2026, 09:22:21 am
 
ٹانک میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، فتنہ الخوارج کے تمام دہشت گرد مارے گئے
July 26, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت، موثر اور پیشہ ورانہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے تمام دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق مارے جانے والے حملہ آوروں کی لاشیں ٹانک کے مقامی بازار میں لائے جانے پر شہریوں نے شدید نفرت، غصے اور بیزاری کا اظہار کیا۔

ضلع ٹانک کے عوام نے ہلاک دہشت گردوں کے خلاف شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان پر لعنت ملامت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل بدامنی اور تشدد سے متاثرہ مقامی آبادی اب ایسے عناصر کے خلاف کھل کر اپنے غصے اور بیزاری کا اظہار کر رہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عوام کا یہ ردِعمل ملک میں امن و امان کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔