Thursday, 28 March 2024, 10:26:41 pm

مزید خبریں

 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا
May 26, 2023

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔آج ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد بیس ڈگری سینٹی گریڈلاہور چوبیسکراچی تیسپشاور تئیسکوئٹہ سولہگلگت چودہمری گیارہاورمظفرآباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر،Leh، پلوامہ، اننت ناگ،شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع ابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ جموں میں موسم جزوی طورپرابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: اننت ناگ اورشوپیاں میںنو ڈگری سینٹی گریڈ، جموںاٹھارہ، Leh تین،سرینگر ،پلوامہ اوربارہ مولہ میں دس ڈگری سینٹی گریڈ۔