Wednesday, 15 July 2026, 10:01:40 pm
 
پاکستان۔برطانیہ کا دوطرفہ تعاون مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
May 25, 2026

پاکستان اور برطانیہ نے باہمی روابط مزید مستحکم کرنے اور معاشی ، ترقیاتی اور ادارہ جاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کااظہارکیا ہے ۔

اس عزم کا اظہار آج اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات میں کیاگیا ۔

وزیرخزانہ نے پالیسی کے تسلسل ، مالیاتی نظم وضبط اور ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔

ملاقات میں پاک برطانیہ باہمی تعاون ، معاشی اصلاحات ، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر خصوصی تبادلہ خیال کیاگیا ۔

برطانوی ہائی کمشنر نے علاقائی امور پرپاکستان کے مثبت کردار کوسراہتے ہوئے پاکستان کے اقتصادی اشتراک عمل کی کوششوں اور ترقیاتی ترجیحات کیلئے برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کیا۔