چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔
انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور دوطرفہ اقتصادی و مالیاتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خزانہ نے چین میں پاکستان کی اقتصادی سفارت کاری کو آگے بڑھانے کیلئے سفیر خلیل ہاشمی کی کوششوں کو سراہا اور پاکستانی و چینی کاروباری اداروں کے درمیان سرمایہ کاری کی شراکت داری کو آسان بنانے میں سفارت خانے کے فعال کردار کا اعتراف کیا۔
سفیر نے وزیر خزانہ کو چین کے نمایاں مالیاتی اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ جاری رابطوں اور سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔