چین نے آج اپنے مستقل خلائی سٹیشن کیلئے تین خلاباز روانہ کیے ہیں۔
خلائی جہاز شینزو 20- نے عملے کے ارکان کے ساتھ لانگ مارچ ٹو - ایف راکٹ کے ذریعے شمال مغربی چین میں واقع جیوکوان سٹیلائٹ مرکز سے اڑان بھری۔
چین کے سرکاری خبررساں ادارے نے بتایا خلا بازوں کی روانگی کا مرحلہ کامیاب رہا۔