Tuesday, 06 May 2025, 06:18:59 pm
 
نویں بین الاقوامی دو روزہ آبی کانفرنس منگل کے روز اسلام آباد میں شروع ہوگی
May 04, 2025

آبی تحفظ اور سماجی واقتصادی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے نویں بین الاقوامی دو روزہ آبی کانفرنس منگل کے روز اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

عالمی سطح کی یہ تقریب او آئی سی کا مسیٹک سیکرٹریٹ میں ہوگی جس میں دنیا بھرسے محققین ، ماہرین تعلیم اورپالیسی ساز پانی کے استعمال اور تحفظ سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ خیال کریںگے ۔

کانفرنس سے معلومات کے تبادلے اور اجتماعی مکالمے کیلئے ایک کثیرجہتی پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔