اسلامی تعاون تنظیم کے سائنس، ٹیکنالوجی اورجدت پسندی کے ایجنڈے پرعملدرآمدکے لئے او آئی سی کی سٹیئرنگ کمیٹی کاتین روزہ چھٹااجلاس کل (منگل) اسلام آباد میں شروع ہوگا۔
سعودی عرب ،قازقستان،ترکیے، اردن، یوگنڈا، بنگلہ دیش اورملائیشیا کے سترہ اوآئی سی اداروں کے سربراہ اورمندوبین اجلاس میں شرکت کریںگے۔
اجلاس کے دوران اوآئی سی رکن ممالک کے درمیان تحقیق کے شعبے میں تعاون سمیت معلومات اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے امورپرغورکیاجائے گا۔